مارکو روبیو

ایران نے مذاکرات کیلئے رابطہ نہیں کیا،امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایرانی ایٹمی پروگرام پر بات چیت کے حوالے سے تہران کی جانب سے واشنگٹن سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

امریکی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں انہوں نے الزام لگایا کہ ایران کی سابق سفارتی کوششیں بھی محض مدت کو بڑھانے اور یورینیم کی افزودگی کو جاری رکھنے کی کوشش تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں جو کہہ سکتا ہوں وہ یہ ہے کہ ہمارے ساتھ ایران کی طرف سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، ہم نے اس کے کوئی آثار بھی نہیں دیکھے ہیں۔ آخر کار ماضی میں ہماری رائے کے مطابق ایرانی سفارتی کوششوں کا مقصد ہمیشہ وقت خریدنا رہا ہے۔ روبیو نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ولادیمیر پوتین سے بات کی تھی۔

اور اس کال کے دوران پوتین نے امن میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے اس تنازع کو ایک ایسے مستقل طریقے سے ختم کرنے کی خواہش پر زور دیا تھا جو یوکرین کی خودمختاری کا تحفظ کرتا ہو، طویل مدتی امن کو یقینی بناتا ہو۔