خامنہ ای 49

ایران نے عرب ملکوں پر حملہ نہیں کیا، علی لاریجانی

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران نے عرب ملکوں پر حملہ نہیں کیا، عرب ملکوں کی سرزمین پر اڈے ہمارے خلاف استعمال ہوں گے تو جواب ملے گا۔اپنے بیان میں علی لاریجانی نے کہا کہ امریکی اڈے عرب سرزمین نہیں ہیں۔

قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اپنے دفاع کے لیے ہماری کوئی حد نہیں ہے، عرب ملکوں کو ایران سے نہیں امریکا اور اسرائیل سے ناراض ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عرب ملکوں کو سمجھنا ہوگا کہ جنگ ہم نے شروع نہیں کی، جنگ بندی کے لیے ایران پر نہیں امریکا پر دباو ڈالیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں