صدرپزشکیان 29

ایران نے سفارتکاری کے ذریعے جنگ سے گریز کی کوشش کی،مسعود پزشکیان

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران نے سفارت کاری کے ذریعے جنگ سے گریز کی کوشش کی لیکن امریکا اور اسرائیل نے کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔

ایرانی صدر نے پڑوسی ممالک کے سربراہان کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل اور امریکا نے ایران کے پاس اپنے دفاع کے سوا کوئی راستہ نہیں چھوڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنے پڑوسی ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ خطے میں امن اور استحکام یہاں کی ریاستوں کی مجموعی کوششوں سے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں