شیری رحمان 19

ایران نے خدشات کے باوجود کمٹمنٹ کو پورا کیا،شیری رحمان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ایران نے خدشات کے باوجود کمٹمنٹ کو پورا کیا۔ ایک انٹرویومیں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اسلام آباد میں مذاکرات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ، امید ہے یہ آگے بھی جاری رہے گا ، ساری دنیا پاکستان کی شکر گزار ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے پوری دنیا لپیٹ میں آنے والی تھی، اب مذاکرات کا ماحول بن چکا ہے، پاکستان کا کردار تاریخی نوعیت کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین پاکستان کی وجہ سے اسلام آباد آنے پر آمادہ ہوئے، دونوں فریقین نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا، یہ تاریخ کا ایک نیا موڑ ہے، میں سمجھتی ہوں اس لمحے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔شیری رحمان نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں دونوں فریقین کو ایک دوسرے کو سپیس دینی چاہیے، جنگ بندی کے ماحول کو آگے لے جانا اور سپیس دینا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی میز پر پہنچنا ہی بہت بڑا کنسیشن ہے، اس وقت اسلام آباد کا سٹرٹیجک اور سیاسی ماحول بہت اچھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں