تہران (ر پورٹنگ آن لائن) ایران نے فوجی مشق کے دوران بلیسٹک میزائلوں اور ڈرونز کا تجربہ کیا ہے۔ایرانی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایران کے سینٹرل ڈیزرٹ ریجن میں فوجی مشق کی گئی جس میں پاسداران انقلاب گارڈز نے بڑی تعداد میں زمین سے زمین تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا۔مشق کے دوران مقامی سطح پر تیار کئے گئے نئے ڈرونز کا بھی تجربہ کیا گیا۔مشق میں بمبار ڈرونز نے فرضی دشمن میزائل شیلڈ پر ہرطرف سے حملہ کیا اور اہداف کو نشانہ بنایا۔
