حیان عبدالغنی

ایران نے اپنا تیل فروخت کرنے کے لیے ہماری دستاویزات استعمال کیں،عراق

بغداد(رپورٹنگ آن لائن)عراق کے وزیر تیل حیان عبدالغنی نے کہا ہے امریکی بحریہ نے ایرانی تیل بردار بحری جہازوں کو تحویل میں لے لیا جن پر ایسی دستاویزات موجود تھیں جو اسے عراقی تیل بتا رہی تھیں اگرچہ وہ ایرانی تیل ہے۔

گذشتہ روز سرکاری ٹی وی کو دیے گئے بیان میں عراقی وزیر تیل کا کہنا تھا کہیہ بات واضح ہو گئی ہے کہ جہازوں پر موجود دستاویزات جعلی ہیں، ایرانی تیل بردار جہازوں نے یہ جعل سازی اس واسطے کی کہ ایرانی تیل کو عراق کے نام سے عالمی کمپنیوں کو فروخت کر سکیں”۔

عراقی وزیر حیان کے مطابق عراقی حکام نے اس معاملے کی تفصیلات واضح کرنے کے لیے امریکی حکام سے بات کی ہے۔ امریکہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ اس سے عراق کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ عراقی وزیر کے مطابق امریکی جانب اس معاملے کو سمجھ رہی ہے۔