تہران (ر پورٹنگ آن لائن)ایران میں حساسیت اور قوت مدافعت تنظیم کے چیئرمین محمد وجکانی نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وبا کی موجودہ شدت مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری اور وبا کے حوالے سے غلط اندازوں کا نتیجہ ہے۔ حکومت کے کھوکھلے وعدوں، مفادات کے ٹکرا اور سائنسی ہدایات سے صرف نظرکرنے سے ملک میں وبا کی شدت میں مزید اضافہ ہوا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لکھے گئے ایک مکتوب میں انہوں نے کہا کہ کرونا ویکسین کے ذریعے اجتماعی قوت مدافعت کا پتا اس وقت چلتا ہے جب کل آبادی کے 81 فی صد کو کم سے کم وقت میں ویکسین لگا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ کرونا ویکسینیشن کی مدت میں توسیع اور ملک میں وبا کی نئی اقسام کے ظہور پذیر ہونے سے قوت مدافعت پیدا نہیں ہوسکتی۔