ایران 16

ایران میں حکومت کے حق اور امریکا کے خلاف ریلیاں

تہران( رپورٹنگ آن لائن)ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کے بعد ملک کے مختلف شہروںمیں حکومت کے حق میں اور امریکا کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔سوشل میڈیا پر تصدیق شدہ ویڈیوز میں تہران کی امیر کبیر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں حکومت کے حامی اور مخالف طلبہ کے درمیان جھڑپیں دیکھی گئیں جہاں بعض طلبہ نے بادشاہت کی بحالی کے نعرے بھی لگائے۔

امیر کبیر یونیورسٹی، شریف یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ایران میں کچھ طلبہ کی جانب سے انقلاب مخالف نعرے لگائے گئے۔تہران یونیورسٹی کے پروفیسر حسین گلدانساز نے بتایا کہ جنوری میں ہنگاموں کے دوران ہلاک ہونے والوں کے سوگ کی وجہ سے جامعہ میں تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں