ایرانی 46

ایران میں حجاب نہ پہننے پر سخت سزائوں کا اطلاق

تہران (رپورٹنگ آن لائن )ایرانی عدلیہ نے ملک میں خواتین کے حجاب نہ پہننے پر سخت اقدامات کا مطالبہ کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی کہا کہ ملک میں سماجی بے قاعدگیوں سے نمٹنے کے لیے مزید سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔انھوں نے حجاب قوانین پر عمل درآمد میں نرمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت سزاوں کے اطلاق کا مطالبہ بھی کیا۔

عدالتی سربراہ نے بتایا کہ اٹارنی جنرل اور ملک بھر کے تمام پراسیکیوٹرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کر کے سماجی بے اعتدالیوں میں ملوث منظم اور بیرونی روابط رکھنے والی سرگرمیوں کی نشاندہی کریں اور انہیں عدلیہ کے سامنے پیش کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن اس کوششوں میں ہے کہ حجاب نہ پہننے پر سزاوں کو نرم کروا کر ملک میں بے حیائی کو فروغ دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں