ٹرمپ 21

ایران معاہدہ نہیں کرے گا تو بے وقوف ہو گا، امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام پر امریکا سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے، ایران معاہدہ نہیں کرے گا تو بے وقوف ہو گا۔امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں 10 طیارے گرائے جا چکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کی طرف بڑھ رہے تھے، ٹیرف کا استعمال نہ کرتا تو وہ ایٹمی جنگ کی طرف بڑھ رہے تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان لڑائی ایٹمی جنگ بن سکتی تھی، میری رائے میں وہ واقعی شدید لڑائی لڑ رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں