مائیک پومپیو

ایران معاملہ، امریکا و یورپی یونین مابین بڑھتی دراڑیں

واشنگٹن( ر پورٹنگ آن لائن)ایران کے معاملے پر امریکا اور اس کے یورپی اتحادیوں جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے درمیان

اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ایران کے خلاف ایک

متنازعہ میکینزم کے تحت پابندیوں کے دوبارہ اطلاق کا مطالبہ کیا تاہم برلن، پیرس اور لندن نے یہ کہتے ہوئے اس کی مخالفت

کی ہے کہ امریکا اس مطالبے کا حق نہیں رکھتا۔ پومپیو نے ان یورپی ممالک پر الزام لگایا کہ وہ آیت اللہ کی حمایت کر رہے ہیں۔

ابھی تک امریکی درخواست پر فیصلہ نہیں ہوا۔