حکمت یار 114

ایران طالبان حکومت کو تسلیم کرانے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے،حکمت یار

کابل ( رپورٹنگ آن لائن)افغانستان کی حزب اسلامی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے ایران پر الزام اید کیا ہے کہ وہ طالبان کی حکومت کو عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ جہاں چین، روس، پاکستان اور دیگر کئی ہمسایہ ممالک طالبان کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہاں ایران نے اس کارروائی کو روکنے کے لیے ایک کانفرنس منعقد کی۔

حکمت یار نے وضاحت کی کہ افغان چاہتے ہیں کہ ان کے تمام پڑوسی افغانستان کے حوالے سے مثبت اور تعمیری پالیسی اپنائیں۔ افغان تمام پڑوسیوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ان کے ملک کے معاملات میں مداخلت نہ کریں اور جنگی جاری رکھنے کے لیے تعاون اور سرمایہ کاری بند کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں