جرمنی

ایران جوہری معاہدے کا آخری موقع ضائع نہ کرے، جرمنی

برلن (ر پورٹنگ آن لائن)ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں شامل ملکوں کی ایک ورچوئل میٹنگ کے بعد جرمن وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا معاہدے میں واپس لوٹ آئے گا اور مثبت رویہ اختیار کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ اس وقت فیصلہ کن موڑ پر ہے اور آنے والے ہفتے اور مہینے اس کی قسمت کا فیصلہ کردیں گے، ایران کو متنبہ کیا کہ اسے اب جو موقع دیا جا رہا ہے، اسے آخری موقع سمجھے اور اسے کسی صورت میں ضائع نہ کرے۔جرمنی، ایران، چین، روس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا اور نو منتخب صدر جو بائیڈن کے عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکا کے معاہدے میں واپسی کے امکانات کو’مثبت قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔