ادویات 47

ایران جنگ: پاکستان میں ادویات کی قلت کا خطرہ بڑھ گیا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)ایران جنگ کے باعث پاکستان میں ادویات کی قلت کا خطرہ بڑھ گیا ہے ڈریپ نے ہنگامی ایڈوائزی جاری کر دی ہے۔ایران جنگ اور مشرق وسطی میں مسلسل بڑھتی کشیدگی کے باعث پاکستان میں دوائوں کی فراہمی متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔عالمی کشیدگی کے باعث ممکنہ بحران کے پیش نظر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)نے فارما کمپنیوں کیلیے ہنگامی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ڈریپ نے خبردار کیا ہے کہ ادویات کے خام مال اور پیکنگ مٹریل کی عالمی سپلائی میں تعطل پیدا ہوسکتا ہے،

اس لیے کمپنیاں ایک ہی سپلائر پر انحصار ختم کر کے متعدد ذرائع اختیار کرتے ہوئے اضافی ذخیرہ رکھیں۔ڈریپ نے کہا کہ عالمی حالات کے باعث شپنگ میں تاخیر یا دیگر غیر متوقع حالات کے باعث ادویات کی قلت کا خطرہ موجود ہے، اس لیے سپلائی چین کی سخت نگرانی، بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ادارے نے سرکاری اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں