صدرپزشکیان 13

ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا،صدرپزشکیان

تہران (رپورٹنگ آن لائن )ایران اور امریکہ کے درمیان ایٹمی فائل پر مذاکرات کے اختتام کے چند گھنٹوں بعد ایرانی صدر مسعود بزشکیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک واشنگٹن کے ساتھ بات چیت میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔علما کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے وضاحت کی کہ یہ مذاکرات ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای کی مکمل ہم آہنگی اور اجازت سے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقصد مسائل کو حقیقی طور پر حل کرنا ہے نہ کہ محض مکالمے برائے مکالمہ میں شامل ہونا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم سنجیدگی سے کسی نتیجے تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ راستہ واضح نتائج پر منتج ہوگا۔مسعود بزشکیان نے کہا کہ تہران اس بات کی تصدیق یا پڑتال کے لیے تیار ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم قطعا ایٹمی ہتھیار نہیں چاہتے اور اگر کوئی فریق اس کی تصدیق کرنا چاہتا ہے تو ہم ایسی کسی بھی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں