سلامتی کونسل

ایران اور برطانیہ کے درمیان جوہری مذاکرات کی بحالی پر گفتگو

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے برطانوی وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں جوہری مذاکرات کی بحالی اور میکانزم آف اسنیپ بیک کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لاریجانی کے دفتر کے مطابق دونوں حکام نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جوہری معاملات کو مذاکرات کے ذریعے منظم کرنے کے لیے تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔لاریجانی نے اس موقع پر کہا کہ ایران امریکہ کے ساتھ جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیارہے، تاہم اپنے میزائل پروگرام پر کسی بھی قسم کی پابندی قبول نہیں کرے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لاریجانی نے لکھا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا راستہ بند نہیں ہوا، مگر امریکی صرف باتیں کرتے ہیں، مذاکرات کی میز پر نہیں آتے اور جھوٹا دعوی کرتے ہیں کہ ایران مذاکرات نہیں کر رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ایسے مطالبات سامنے رکھتے ہیں جو ممکن ہی نہیں، مثلا میزائلوں پر پابندیاں۔ یہ طرز عمل دراصل مذاکرات کے راستے کو بند کر دیتا ہے۔