اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے وزیرِ منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہاہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی مذاکرات میں لبنان کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔
”بی بی سی ”سے بات کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کا موقف ہے کہ ”اس پیکیج ”میں یعنی مذاکرات کے دور میں مکمل جنگ بندی ہونی چاہیے اور پاکستان کو امید ہے کہ اسرائیل اس تاریخی موقع کو سبوتاژ نہیں کریگا۔احسن اقبال نے کہا کہ ہم یہ نہیں کر سکتے کہ خطے کا ایک حصہ خون میں ڈوبا رہے اور دوسرے حصے میں مذاکرات جاری ہوں۔
انہوںنے کہاکہ میرا خیال ہے کہ اسرائیل کو زیادہ ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا اور ان مذاکرات کے آگے بڑھنے سے پہلے کوئی فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان فریقوں کو معاہدے تک لانے کے لیے بھرپور کوشش کریگا اور اگر فریقین جنگ بندی میں توسیع اور مذاکرات کے ایک اور دور پر متفق ہو جاتے ہیں تو وہ ان بات چیت کو کامیاب سمجھیں گے۔









