شہباز شریف 64

ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پرعزم ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پرعزم ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کہا کہ ہم ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے کوشاں ہیں، خطے میں کشیدگی کے فوری خاتمے کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ سے ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے، ایران سمیت برادر مسلم ممالک میں معیشت اور املاک کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی، ترکیہ اور مصر کے گراں قدر تعاون کو سراہتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں پر اعتماد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں