طاہر حسین اندرابی 37

ایران امریکا کشیدگی، فریقین راضی ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین نے اتفاق کیا تو پاکستان ہمیشہ مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔نجی ٹی و کے مطابق ترجمان دفترخارجہ سے سوال کیا گیاکہ کیا ایران امریکا مذاکرات پاکستان میں ہو رہے ہیں؟

اس سوال پر ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے جواب دیا کہ اگرفریقین نے اتفاق کیا تو پاکستان ہمیشہ مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرانی نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر فریقین رضامند ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں