شیخ رشید 46

ایران اسرائیل جنگ پھیلے گی، پاکستان کو ہوشیار رہنا ہوگا، شیخ رشید

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ پھیلتی چلی جائے گی، پاکستان کو اب ہوشیار رہنا ہوگا۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت عالم اسلام کا نقصان ہے، امریکا اور اسرائیل نے مل کر اسلام کی ایک قیادت خامنہ ای کو خاندان سمیت شہید کیا۔

انہوں نے کہا کہ افغان دہشت گرد پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گردی کر سکتے ہیں، ہمیں اپنے سکولوں اور مساجد پر نظر رکھنا ہوگی، پاکستان کو کچھ نہیں ہو سکتا یہ قیامت تک زندہ رہے گا، ہم زندہ قوم ہیں ہم پاکستان کیلئے جییں اور مریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غریب کا جینا مشکل ہوگیا ہے، افطاری اور سحری کا کوئی کاروبار نہیں رہا، دکانداروں کا عید سیزن نہیں لگ رہا، غریب ملک میں زندہ ہی مر گیا ہے، ملک کے معاشی حالات ابتر ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں