مائیک پومپیو

ایران ، چین معاملات پر بات چیت کے لیے پومپیو امارات، اسرائیل کا دورہ کریں گے

واشنگٹن ( ر پورٹنگ آن لائن) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پیر کے روز اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ اس کے بعد وہ منگل کے

روز متحدہ عرب امارات جائیں گے۔ان دونوں ملکوں کے دورے کا مقصد حال ہی میں یو اے ای اور تل ابیب کے درمیان

ہونے والے امن معاہدے کو آگے بڑھانا، چین اور ایران جیسے اہم معاملات پر اپنے دیرینہ اتحادیوں سے صلاح مشورہ کرنا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پومپیو کے ایجنڈے میں ان سیکیورٹی چیلنجوں پر تبادلہ

خیال کرنا بھی شامل ہے جو ایران اورچین کی وجہ سے امریکا کو درپیش ہیں۔ پومپیو 24 گھنٹے اسرائیل میں قیام کریں گے جہاں

ان کی ملاقات اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور دیگر اعلی عہدیداروں سے ہو گی۔امریکی میڈیا نے بتایا کہ پومپیو ایک

علاقائی دورے کے تحت آئندہ ہفتے سوڈان کا دورہ کریں گے۔