تہران(رپورٹنگ آن لائن)ایران کی وزارت خارجہ نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سفارت کاروں کو طلب کر لیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یہ طلبی اس وقت کی گئی جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایرانی جوہری پروگرام پر ان ملکوں کی طرف سے احتجاج کیا گیا تھا۔ یہ بات ایرانی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کیا گیا ۔ایران کی وزارت خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایسا کرنے کا کوئی تکنیکی یا قانونی جواز نہیں تھا۔
یہ بیان سیاسی اشتعال انگیزی کے مترادف ہے۔بین الاقوامی جوہری مانیٹرنگ ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی جوہری پروگرام جوہری ہتھیار بنانے کے کافی قریب پہنچ چکا ہے اور ایران 60 فیصد یورینم افزودگی کی درجے تک پہنچ چکا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ نے تین ملکوں کے سفارتکاروں کو طلب کیا ہے تاکہ ان ملکوں سے ان کے رویے اور امریکہ کے ساتھ ملوث ہونے پر جواب مانگا جائے۔