شہبازشریف 32

ایرانی وفدکی وزیراعظم سے ملاقات، وزیراعظم کا خطے میں امن و استحکام کیلئے اپناکردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وفد سے ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لییثالث کے طور پر اپنا مخلصانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ہفتہ کو ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت ایران کی مشاورتی اسمبلی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کی جبکہ وفد کی معاونت وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کی۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں عالمی اور علاقائی امن کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، وزیراعظم نے اسلام آباد مذاکرات میں ایرانی وفد کی شرکت کو سراہا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا، وزیر اعظم نے خلوص نیت کے ساتھ اپنا کردار ایک ثالث کے طور پر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے علاقائی،عالمی امن واستحکام کے مفاد میں بامقصد نتائج کے لیے پیش رفت تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خلوص نیت کے ساتھ خطے میں امن و استحکام کیلئے ثالث کے طور پر اپنا مخلصانہ کردار ادا کرتا رہیگا۔انہوںنے واضح کیا کہ بامعنی نتائج حاصل کرنے کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں