تہران (رپورٹنگ آن لائن) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اقوامِ متحدہ کے جوہری نگراں ادارے (آئی اے ای اے)کے سربراہ رافیل گروسی سے مصر میں ملاقات کریں گے۔
ملاقات کی تاریخ بتائے بغیر سرکاری نیوز ایجنسی نے ترجمان وزارتِ خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ وزیرِ خارجہ دور قاہرہ کے دوران بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سے ایک ملاقات کریں گے جو ایران اور ایجنسی کے درمیان تعامل کے ایک نئے پروٹوکول پر مذاکرات ختم کرنے کے لیے ہو گی۔









