ایرانی صدر

ایرانی صدر پیزشکیان روس میں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

تہران (رپورٹںگ آن لائن )سرکاری میڈیا نے ماسکو میں تہران کے سفیر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کے صدر مسعود پیزشکیان روس میں ہونے والے برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون پر مغرب کو تشویش ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے تصدیق کی کہ پیزشکیان ابھرتی ہوئی بڑی معیشتوں کے برکس گروپ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جو 22 سے 24 اکتوبر تک روس کے شہر قازان میں منعقد ہو گا۔جلالی نے کہا کہ پیزشکیان وہاں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے۔ایران اور روس دو طرفہ جامع تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں۔