ریاض ( رپورٹنگ آن لائن)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ایران کے صدر مسعود پیزشکیان کے درمیان فون پر جمعرات کے روز رابطہ ہوا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں رہنماوں کے اس تبادلہ خیال میں ایرانی صدر نے سعودیہ عرب کی طرف سے بہترین حج انتظامات کی کوششوں پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ہے۔ایرانی صدر نے اس موقع پر بہترین حج انتظامات کرنے پر سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا ہے۔
انہوں نے حجاج کو بہترین سہولیات کی بآسانی فراہمی پر مملکت کو خراج تحسین پیش کیا۔فون کال پر صدر ایران نے تمام مسلمان ملکوں کے ساتھ اور بطور خا سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور معاہدوں کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا ہے۔