آیت اللہ علی خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر کے ماتحت تنظیم حکومتی املاک پر قبضے کے لیے کوشاں

تہران(ر پورٹنگ آن لائن)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ماتحت چلنے والی ایک تنظیم

نادار فاوئڈیشن جسے بنیادکا نام بھی دیا جاتا ہے نے ایرانی حکومت کی سرکاری املاک پر قبضے کی کوششیں تیز کر

دی ہیں۔ اسی ضمن میں بنیاد کے چیئرمین پرویز فتاح کا ایک بیان عوامی اور سیاسی حلقوں میں ایک نئے

تنازع کا باعث بنا جس میں انہوں نے حکومتی املاک پر قبضے کی بات کی تھی۔عرب ٹی وی کے مطابق پرویز

فتاح کے بیان کے بعد صدر حسن روحانی کی مشیر برائے امور نسواں معصومہ ابتکار نے ٹویٹرپر پوسٹ کردہ اپنے

رد عمل میں کہا کہ ایران میں خواتین سے متعلق ریسرچ سینٹر کی عمارت پانچ ارب ایرانی تومان میں خریدا گیا ہے۔

اسے غیرقانونی طور پر ہتھایا نہیں گیا۔ اس لیے اس پر کسی دوسرے ادارے کو دست درازی کا کوئی حق نہیں۔

ادھر سابق صدر محمود احمدی نژاد کے دفتر سے جاری ایک بیان میں بھی کہا گیا کہ انہیں بنیادفاؤئڈیشن کی

طرف سے احمدی نژاد اور ان کے صاحب زادے کے دفاتر پرقبضے کا نوٹس نہیں ملا۔ وہ سنہ 2013 سے

ان دفاتر کو استعمال کر رہے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ احمدی نژاد نے 2017 کو خامنہ کو تجویز پیش کی تھی کہ

وہ ‘بنیاد’ فاونڈیشن کے تمام اثاثے فروخت کرکے عوام میں تقسیم کریں۔پرویز فتاح نے حال ہی میں ایک

ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ تمام مسلح افواج بالخصوص پاسداران انقلاب، پارلیمنٹ،سابق صدر محمود احمدی

نژاد بنیاد فاونڈیشن کی عمارتیں استعمال کر رہے ہیں۔ ان سے یہ املاک واپس لی جائیں گی۔