نیتن یاھو

ایرانی حملے سے دفاع کی پوری تیاری ہے،اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے دشمنوں کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے اور فتح کے قریب پہنچ رہا ہے۔ جیسا کہ ہمارا ملک ایران اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کے جواب کے لیے تیار ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو تل ہاشومر فوجی تربیتی مرکز میں خطاب کر رہے تھے۔نیتن یاہو نے کہاکہ ہم اپنے دفاع کے لیے پختہ عزم کیے ہوئے ہیں۔

نیتن یاہو نے یہ جاننے کے باوجود کہ عوام پریشان ہیں نئے بھرتی ہونے والے فوجیوں سے یہ مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلسل فتح کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ ہم اپنے دشمنوں پرحملے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں جانتا ہوں کہ اسرائیل کے شہری پریشان ہیں،لیکن میرا آپ سب سے یہ مطالبہ ہے آپ صبر کرتے رہیں اور پریشان نہ ہوں ۔

متوقع حملوں سے فکر مند نہ ہوں ہم نے پوری تیاری کر رکھی ہے، ہم جارحیت کرنے کے لیے بھی تیار ہیں اور دفاع کے لیے تیار ہیں۔