مائیک والٹز

ایرانی جوہری پروگرام کا مکمل خاتمہ چاہیے ، مشیر امریکی صدر

واشنگٹن ( رپورٹنگ آن لائن)وائٹ ہاس کے قومی سلامتی کے لیے مشیر مائیک والٹز نے کہا ہے کہ امریکہ ایرانی جوہری پروگرام کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے۔

مائیک والٹز نے اس امر کا اظہار غیرملکی ٹی وی کو انٹرویومیں کہاکہانہوں نے کہا ‘ ایران کو چاہیے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام سے اس طرح دستبردار ہو کہ اسے پوری دنیا دیکھے۔مشیر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس سلسلے میں کہہ چکے ہیں کہ یہ مرحلہ اب سر پر آرہا ہے۔

تمام آپشنز میز پرلائی جا چکی ہیں، اس لیے یہ ایران کے لیے وقت ہے کہ وہ جوہری پروگرام سے الگ ہو جائے اور جوہری پروگرام کی خواہش سے دستبردار ہوجائے۔