اقوام متحدہ 127

ایتھوپیا میں انسانی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے، اقوام متحدہ

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے افریقی ملک ایتھوپیا میں ایک بڑے انسانی بحران سے خبردار کرتے ہوئے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک خصوصی اجلاس میں ادیس ابابا حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سرگرم کارکنوں کو ان کا کام کرنے دے۔

گوٹیرش کے مطابق تیگرائے، امہارا اور افار کے علاقوں میں تقریبا 70 لاکھ افراد کو زندہ رہنے کے لیے فوری طور پر امدادی سامان کی ضرورت ہے۔ انٹونیو گوٹیرش نے ایتھوپیا کی حکومت کے تقریبا ایک ہفتہ قبل اقوام متحدہ کے سات نمائندوں کو ملک سے نکال دینے کے فیصلے پر بھی شدید تنقید کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں