لاہور(رپورٹنگ آن لائن)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار زاہد احمد کہا فلم میں ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کا کردار آفر ہوا تو ضرور کروں گا۔اداکار زاہد احمد نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور میزبان اور مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
ایک مداح نے سوال کیا کہ ایئر چیف اورنگزیب پر فلم بنے اور آپ کو کردار آفر ہو تو کریں گے، جواب میں زاہد احمد نے کہا وہ مجھ سے زیادہ خوبصورت ہیں اور کردار ملا تو ضرور کروں گا۔زاہد احمد نے کہا کہ میں نے نیوی کے لیے فلم ہنگور کی ہے جس میں تسنیم احمد کمانڈنگ آفیسر بنا تھا، ان کا معرکہ کبھی دوبارہ نقل نہیں ہوا۔
میزبان نے پوچھا کہ ماہرہ خان، صبا قمر اور یمنی زیدی میں کون زیادہ خوبصورت ہے؟زاہد احمد نے جواب میں ماہرہ خان کا نام لیا اور دوسرے نمبر پر صبا قمر اور آخر میں یمنی زیدی کا نام لیا پھر انہوں نے تینوں کو ہی خوبصورت قرار دیا۔مرد اداکاروں میں شاندار اداکاری پر انہوں نے فیصل قریشی کا نام لیا اور دوسرے نمبر پر ہمایوں سعید اور تیسرا اچھا اداکار عدنان صدیقی کو کہا۔مداح کے سوال کے جواب میں زاہد احمد نے کہا کہ لڑکی انہوں بلاک بھی کرچکی ہیں۔