کراچی(رپورٹنگ آن لائن)بھارت کے خلاف اہم مرحلے پر جب پاکستان کا اسکور ٹھیک جارہا تھا حسین حسین طلعت کی جگہ کس کو بھیجنا تھا، باسط علی نے بتادیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے اہم میچ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے باسط علی نے کہا کہ بھارت اپنی بیٹنگ پلان میں کامیاب جارہا ہے، حسین طلعت کی جگہ کس کو بھیجنا تھا یہ ہیڈ کوچ کا فیصلہ ہونا چاہیے تھا۔سابق پاکستانی بیٹر باسط علی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے پاورپلے میں ہی میچ کو اپنے حق میں کردیا.
ہم نے پاور پلے میں سارے بالر استعمال کرلیے۔کامران اکمل نے کہا کہ حسین طلعت کا قصور نہیں، کپتان اور کوچ کو ہوم ورک کرنا چاہیے تھا، حسین طلعت کی جگہ کس کو بھیجنا تھا کپتان اور کوچ کو دیکھنا تھا.سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستان کے پاس آج بھارت کیخلاف 200 رنز بنانے کا موقع تھا، جس طرح ہم شروع میں کھیلے 200 رنز ہونے چاہیے تھے۔









