ماسکو(رپورٹنگ آن لائن)روسی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں کے چیئرمین ویاچیسلاو ولوڈین نے کہا ہے کہ وہ ‘اہم’ مذاکرات کے ایک سلسلے کے لیے بھارت روانہ ہو رہے ہیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق صدر ولادیمیر پوتن کے قریبی ساتھی ولوڈین نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر اپنی ایک پوسٹ میں کہاکہ ہم نئی دہلی میں ہوں گے اورآج اہم ملاقاتیں اور مذاکرات طے شدہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا، بھارت فوجی اہمیت کا حامل ایک شراکت دار ہے۔ ہمارے درمیان اعتماد اور باہمی تعاون پر مبنی دیرینہ تعلقات ہیں۔ ہمارا تمام شعبوں میں روابط بڑھانے ضروری ہے۔