لاہور (ر پورٹنگ آن لائن)سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کو ان کی اہلیہ ثناء مشتاق نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں ثقلین مشتاق کی اہلیہ ثناء مشتاق نے شوہر اور قومی کرکٹ ٹیم کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ آپ کو اور آپ کی ٹیم کو تمام ٹورنامنٹ میں کامیاب کرے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ثقلین مشتاق کو پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ جب کہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ بولنگ کوچ اور محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔شان ٹیٹ اور ثقلین مشتاق کی تقرریاں 12 ماہ کیلئے ہوئی ہیں اور محمد یوسف پاک آسٹریلیا سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ ہوں گے۔