نیتن یاہو 5

اگلے سال وزیرِ اعظم کے لیے انتخابات میں حصہ لوں گا، نیتن یاہو

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ اپنے عہدے کے لیے نومبر 2026 کے انتخابات میں حصہ لیں گے اور جیت کی امید ظاہر کی۔

عرب ٹی وی کے پروگرام میں نیتن یاہو سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بطورِ وزیرِ اعظم دوسری مدت کے لیے انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تو انہوں نے جواب دیا، جی ہاں۔

جب ان پر زور دیا گیا کہ آیا وہ جیتنے کی توقع رکھتے ہیں تو تجربہ کار سیاسی رہنما نے جواب دیا: جی ہاں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں