اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ مہنگائی نہیں ہے، پوری دنیا میں مہنگائی ہے مگر اگلے سال مہنگائی کم ہونا شروع ہوگی۔
بدھ کو سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہاکہ یہ اپوزیشن کیا سوئٹرزلینڈ یا جرمنی کی معیشت چھوڑ کر گئی تھی؟پی ڈی ایم سے ہوگا کچھ نہیں،عوام نے پی ڈی ایم کومسترد کر دیا ہے،اپوزیشن نیب سے اپنے کیسزختم کروانا چاہتی ہے، بلز کو مجبورا مشترکہ اجلاس میں لانا پڑا۔
ان کاکہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے دن سے واضح کردیا کہ وہ این آر او نہیں دیں گے،جبکہ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف قانون پاس کرانے کے لیےنیب میں مرضی کی ترامیم کی شرط رکھی تھی، آنے والے دنوں میں عمران خان لوگوں کے ریلیف کے لیے پروگرام لے کر آ رہے ہیں۔