دبئی (رپورٹنگ آن لائن)سابق بھارتی کرکٹر و کوچ روی شاستری کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ٹیم بھارت کو ہراسکتی ہے تو وہ نیوزی لینڈ ہی ہے۔
آئی سی سی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے روی شاستری نے کہا کہ فائنل میں بھارت فیورٹ ضرور ہے مگر فرق بہت معمولی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم میں ویرات کوہلی کا کردار بہت اہم ہوگا۔
روی شاستری نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں راچن رویندرا اور کین ولیمسن ٹرمپ کارڈ ہوں گے۔