کراچی (رپورٹنگ آن لائن)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پی ٹی آئی کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ باغ جناح بڑا گراؤنڈ ہے اس کو بھرنا آسان نہیں۔
خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے کراچی میں جلسہ کرنے کے حوالے سے مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ اگر پی ٹی آئی کے پاس گراؤنڈ بھرنے کے لیے بندے نہیں تھے تو ہم سے کہتے ہم دے دیتے۔









