وزیر اعلی بلوچستان 216

اگر میری جماعت اور اتحادی میرے ساتھ ہیں تو اپوزیشن سے فرق نہیں پڑتا، وزیر اعلی بلوچستان

کوئٹہ (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ اگر میری جماعت اور اتحادی میرے ساتھ ہیں تو مجھ اپوزیشن سے فرق نہیں پڑتا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ الحمدللہ مجھے عدم اعتماد کی تحریک کی پرواہ نہیں ہے، جبکہ جس دن میری جماعت اور اتحادیوں کی اکثریت نے عدم اعتماد کیا تو خود چلا جاں گا۔ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ پارٹی اور اتحادیوں کے ساتھ نہ ہونے پر مجھے ایوان کا سربراہ ہونے کا حق نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں