ستارہ بیگ 179

اگر منزل پانے کی جستجو ہو تو آپ ضرور اپنے ارادوں میں کامیاب ہو جاتے ہیں’ ستارہ بیگ

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) نامور اداکارہ ستارہ بیگ نے کہا ہے کہ اگر عزم پختہ ہو اور منزل پانے کی جستجو ہو تو آپ ضرور اپنے ارادوں میں کامیاب ہو جاتے ہیں، بات صرف نیت کی ہے ، اگر آپ کسی کام کا ارادہ کر لیں تو آپ اس کو ضرور کر سکتے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں جن چیزوں کی تمنا کی اور میری نیت کی بدولت خدا نے مجھے وہ عطاء کیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا کام میری پہچان ہے اور یہ میری خوش قسمتی ہے کہ کام چل کر میرے پاس آتا ہے ، مجھے کام کے حصول کے لئے کبھی کسی کے پیچھے نہیں بھاگنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں