شعیب اختر 199

اگر شعیب ملک کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل کیا جاتا تو اچھا ہوتا، شعیب اختر

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ اگر شعیب ملک کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل کیا جاتا تو اچھا ہوتا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں تبدیلیوں سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس نے اپنے بیان میں کہا کہ حیدر علی کو شعیب ملک پر فوقیت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑی خبر ہے کہ اعظم خان کی جگہ سرفراز احمد کو شامل کیا گیا ہے، اس سے لگتا ہے کہ مڈل آرڈر کو استحکام دیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ اب لگتا ہے کہ یہ اسکواڈ بہت مضبوط ہے، میں چاپتا تھا کہ شعیب ملک بھی اسکواڈ میں ہوتا یہ ٹیم بھی اچھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں