نئی دہلی(رپورٹنگ آن لائن)اداکار سیف علی خان نے اعتراف کیا ہے کہ اگر امریتا نہ ہوتیں تو شاید میں بالی ووڈ میں راستہ ہی نہ ڈھونڈ پاتا۔
ایک انٹرویومیںسیف علی خان نے کہا کہ میں کم عمر اور نا تجربہ کار تھا، ہماری شادی چاہے نہیں چل سکی، لیکن میں پہلی بار کہہ رہا ہوں،امریتا نے مجھے انڈسٹری سمجھنے، لوگوں کو پہچاننے اور اپنے راستے بنانے میں بے پناہ مدد دی۔انٹرویو میں اداکارہ کاجول بھی موجود تھیں جنھوں نے مذاق میں کہا کہ اچھا، تو امریتا نے آپ کو اچھی طرح بڑا کیا؟
جس پر سیف نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ہاں، کچھ سال واقعی بہت سیکھنے والے تھے اور ہاں، وہ ایک بہترین ماں ہیں۔ ہم آج بھی بات کر لیتے ہیں،خاص طور پر جب میں اسپتال میں ہوتا ہوں!۔