لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیر اعظم عمران خان سے پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ملاقات کی، صوبائی وزیر نے وزیراعظم کو محکمہ صنعت و تجارت کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور محکمانہ امور اور پنجاب میں اسپشل اکنامک زونز پر تیزی سے جاری کاموں پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم عمران خان نے محکمہ صنعت و تجارت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر کو ہدایت کی کہ اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔