اکشے کمار

اکشے نے برابری کا مطالبہ کرنے والی کرینہ کپور کی بولتی بند کر ادی

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور نے فلموں میں اکشے کمار جتنا معاوضہ لینے کا مطالبہ کیا، جس پر کھلاڑی کمار کا ردعمل دلچسپ تھا۔’کریو’ کی اداکارہ کرینہ کپور ہمیشہ ہی خبروں میں رہتی ہیں کبھی کسی تنازع کی وجہ سے اور کبھی اپنے فیشن سیسن کی وجہ سے وہ میڈیا کی زینت بنی نظر آتی ہیں، کرینہ کپور سیتا کا کردار ادار کرنے کے لیے مبینہ طور پر 12 کروڑ روپے مانگے جس پر انھیں کافی تنقید کا بھی سامنا کرنا پرا تھا۔تاہم ‘گڈ نیوز’ کی اداکارہ نے ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ 2019 میں شرکت کے دوران فلم میں اپنے کو اسٹار اکشے کمار جتنا معاوضہ دینے کے بارے میں گفتگو کی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں کرینہ کا کہنا تھا کہ وہ فلم کے لیے بس اتنا ہی معاوضہ چاہتی ہیں جتنا کہ اکشے کمار کو ملتا ہے، ساتھ ہی اکشے بھی موجود تھے جو اس دوران کرینہ کپور کو گھور رہے تھے۔اکشے نے اس موقع پر کہا کہ میں سب کے سامنے اس بات کے لیے تیار ہوں مگر فلم میں کرینہ کو ہیرو کا رول کرنا پڑیگا اور وہ میرے ساتھ 50، 50 کی پارٹنر ہوگی کیا یہ منطور ہے؟اس کا جواب دیتے ہوئے کرینہ کا کہنا تھا کہ وہ ‘گڈ نیوز’ میں ہیرو ہی تھیں، تاہم اکشے کمار کا کہنا تھا کہ اب آپ پیچھے نہ ہٹیں، اس فلم کا آپ معاوضہ نہیں لیں گی، فلم ریلیز ہونے کے بعد جتنا بزنس کرے گی اسی حساب سے آپ کو 50، 50 کی پیمنٹ کی جائیگی۔اکشے کمار نے کرینہ کپورکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت چالاک ہیں اس لیے آپ نے یہ معاہدہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔