اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ اکانومسٹ گلوبل نارملسی انڈیکس میں کورونا کے بعد پاکستان دوسرے نمبر پر ہے، انڈیکس نے معیشت کی کوویڈ کے بعد بحالی کے اعدادوشمار جاری کیے۔
جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلی تشخیص میں تیسرے اور دوسرے نمبر پر آگیا تھا، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو تینوں رینکنگ میں ٹاپ 3میں ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان کو کوویڈ کے خلاف اقدامات میں سرفہرست کارکردگی کے طور پر تسلیم کیا۔