اشرف بھٹی 39

” اڑان پاکستان ”پروگرام پربر ق رفتاری سے عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ‘ اشرف بھٹی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدراشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے پانچ سالہ پروگرام ” اڑان پاکستان ” پر بر ق رفتاری سے عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ،بڑے پیمانے پر روزگار کا ذریعہ بننے والے مقامی کاروبار وں کی ترقی کیلئے بھی منصوبہ شروع کیا جائے ،معیشت کی ترقی کے لئے سیاسی استحکام نا گزیر ہے ۔

اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ معیشت کی ترقی کے لئے برآمدات کا فروغ ضروری ہے اور ہر آنے والی حکومت برآمدی صنعتوں کو کئی طرح کی مراعات اور یلیف بھی دیتی ہے لیکن حکومت چھوٹے کاروبار کی ترقی پر بھی توجہ مرکوز کرے کیونکہ یہ بھی وسیع پیمانے پر روزگار فراہم کرنے کا ذریعہ ہیں۔

تجویز ہے کہ حکومت ایس ایم ایز کے لئے خصوصی پالیسی بنائے اورانہیں بھی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے برآمدی صنعت میں تبدیل کیا جائے ۔انہوںنے کہاکہ تاجر طبقہ موجودہ حالات میں شدید مشکلات سے دوچار ہے جسے ریلیف دینے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں