رپورٹنگ آن لائن۔
حکومتِ پنجاب کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کو تعریفی لیٹر جاری کیا ہے یہ لیٹر وجہ گزشتہ ہفتے شدید بارشوں کے نتیجے میں منڈی بہاؤالدین جیل میں سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر پیشہ وارانہ کمال اور مہارت سے قابو پانے پر جاری کیا گیا یے۔

گزشتہ ہفتے بارشوں کے بعد منڈی بہاوالدین جیل کے اندر چار فٹ پانی داخل ہونے کے بعد فلڈ ایمرجنسی پیدا ہوئی تو آی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر پہنچ گیے جہاں انہوں نے ڈی آئی جی ریجن ، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او ، سپرنٹنڈنٹ جیل اور ان کی ماتحت ورک فورس کے ساتھ ملکر چھتیس گھنٹے پر مشتمل نان سٹاپ آپریشن کرتے ہوئے ایک ہزار قیدیوں کی حفاظت اور کیئر کو یقینی بنا کر ان قیدیوں کو حافظ آباد اور لاہور کی جیلوں میں محفوظ منتقل کیا۔

مزکورہ جیل کی مرمت اور بحالی کا کام ابھی جاری ہے اور یکم اگست تک تمام قیدی واپس اپنی ضلعی جیل منڈی بہاؤالدین میں منتقل کردیے جائیں گے گے۔
آی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی حوصلہ افزائی اور خدمات کے اعتراف پر انتہائی عاجزی سے اللہ تعالٰی کا شُکر گزار اور پنجاب حکومت کا ممنون ہوں۔









