راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن) ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہاہے کہ زمبابوے کے خلاف کامیابی اچھی شروعات نہیں ، ایسی صورتحال میں میچ نکالنا مشکل ہو جاتا ہے ۔
زمبابوے کے خلاف کامیابی پرسلمان علی آغا نے اننگز کے آغاز اور اختتام پر ٹیم کی جانب سے کی گئی جدوجہد کا اعتراف کیا۔سلمان علی آغا نے کہا کہ میچ ایک موقع پر پھنس گیا تھا، ہم نے اچھی شروعات نہیں کی اور ایسی صورتحال میں میچ نکالنا مشکل ہوجاتا ہے۔انہوں نے میچ کو بچانے کا سہرا اسپنر کو دیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اچھی شروعات کرنے کی ضرورت ہے، چاہے بولنگ ہو یا بیٹنگ۔
انہوںنے کہاکہ پاور پلے میں، ہمیں اچھا اسکور کرنے کی ضرورت ہے، میں لڑکوں کے ساتھ اس بارے میں بات کروں گا۔واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔









