لاہور (رپورٹنگ آن لائن) ترجمان پنجاب حکوت حسان خاور نے کہا ہے کہ اپوزیشن 3 سالوں سےایک پیج پرنہیں ،یوروفائیوفیول کےاستعمال سےآلودگی میں کمی ہوگی جس کیلئے انتظامیہ اقدامات کررہی ہے، پنجاب میں بھارت کےمقابلےمیں فضائی آلودگی کم ہے ، لاہور کی فضا میں آنے والی آلودگی ایک سال میں نہیں آئی ، اینٹوں کے بھٹوں کوزگ زیگ ٹیکنالوجی میں لے آئے ، اینٹوں کے بھٹوں اورانڈسٹریزکی وجہ سےآلودگی ہے۔
حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادیوں کے تمام تحفظات دورکردیے ، اپوزیشن3 سالوں سے ایک پیج پرنہیں ، اپوزیشن اپنی نیم گرم مہم چلاکررکھے ، لاک ڈان کے حوالے سے بات چل رہی ہے ، ہوسکتا ہے اسکولوں کے وقت تبدیل کردیں۔ حسان خاور نے کہا کہ دفاتر اور اسکولوں کے اوقات کار پر معاملہ کل سے زیرغور ہے ، صنعتیں، ٹریفک اور بھٹوں کے لیے حکمت عملی اپنا رہے ہیں ، تمام اتحادیوں کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں ، جمہوریت میں اتحادی تحفظات کا اظہار کرتے ہیں ، اپوزیشن چاہتی ہے حکومت اور اداروں کی لڑائی ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے تحفظات دور کردیے ہیں ، انتخابی اصلاحات کا ایجنڈا لے کر آرہے ہیں ، میاں نواز شریف اور شہباز شریف نے تھرڈ ایمپائر خرید کر سیاست کی ، جب تھرڈ ایمپائر خرید نہیں سکتے تو الزامات لگواتے ہیں۔ حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور نے کہا کہ جج شمیم سے سوال ہونا چاہیے کہ تم تین سال کیوں چپ رہے؟ ایک بیان حلفی دے کر کسی کا بھی نام خراب کردیں۔