سینیٹر فیصل جاوید

اپوزیشن کے استعفے لطیفے بن گئے ہیں، فیصل جاوید

اسلام آ باد(رپورٹنگ آن لائن ) پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ پہلے دن ہی اپوزیشن نے کہہ دیا تھا وزیراعظم نا اہل ہیں ، اپوزیشن این آراوکیلئے حکومت کو بلیک میل کرتی رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے استعفے لطیفے بن گئے ہیں ، حکومت اپنی 5 سالہ مدت پوری کریگی اور 2023 کے الیکشن میں عمران خان دوبارہ وزیراعظم بنیں گے۔

فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن عوام کوگمراہ کر کے مایوسی کیوں پھیلارہی ہے؟ عمران خان نےکہہ دیا حکومت سے باہر انکے کیلئے زیادہ خطرات ہیں۔